ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سیاسی فائدے کیلئے بادل لوگوں کا پولرائزیشن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:امرندر

سیاسی فائدے کیلئے بادل لوگوں کا پولرائزیشن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:امرندر

Thu, 11 Aug 2016 19:53:02    S.O. News Service

ہوشیارپور، 11؍اگست(آئی این ایس انڈیا )پنجاب کانگریس کے صدر امرندر سنگھ نے آج وزیر اعلی پرکاش سنگھ بادل پر الزام لگایا کہ وہ سیاسی فائدہ کے لئے فرقہ وارانہ طریقے پر لوگوں کا پولرائزیشن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور ان کی پارٹی ایسا نہیں ہونے دے گی کیونکہ ریاست ایک اور تاریک دور برداشت نہیں کر سکتی۔انہوں نے الزام لگایا کہ ریاست میں تشدد کے واقعات میں اضافہ کے لیے وزیر اعلی ذمہ دار ہیں اور اس میں گزشتہ ہفتے پنجاب آر ایس ایس کے نائب صدر جگدیش گگنیجا پر حملہ بھی شامل ہے۔جالندھر کے نور چوک علاقے میں موٹر سائیکل سوار افراد نے گگنیجا پر گولیاں چلائیں جس میں وہ شدید زخمی ہو گئے۔امرندر سنگھ نے ’’ہلکے وچ کیپٹن‘‘ پروگرام میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نائب وزیر اعلی ہر چیز کو آئی ایس آئی پر نہیں تھوپ سکتے۔انہوں نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ آئی ایس آئی کیا ہے لیکن اس کے مکروہ منصوبوں پر لگام کسنے کے لئے آپ کیا کر رہے ہیں؟ محض چھاتی پیٹنے اور ان کو ذمہ دار ٹھہرانے سے کسی مسئلہ کا حل نہیں ہوگا،آپ کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔


Share: